51

7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنےکا اعلان

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے 7جون سےلاہور سمیت دیگر اضلاع میں اسکول کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں 7جون سے لاہور سمیت دیگر اضلاع میں کورونا ایس اوپیز کی پابندی کے ساتھ تمام سرکاری اور نجی اسکول کھل جائیں گے۔
وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹ پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق این سی اوسی میں مشاورت ہوئی ہے، کورونا کیسز کے کم شرح والے اضلاع میں اسکول 7 جون سے ‏کھلیں گے۔
The issue of Public and Private schools that are still closed in Districts of Punjab was discussed in the last NCOC meeting. The remaining Districts will have a staggered approach opening from Monday June7th, 2021. Please follow SOPs issued by the Government
— Murad Raas (@DrMuradPTI) May 25, 2021

وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرایا جائے، پنجاب کے 20اضلاع میں 50فیصد حاضری کی پالیسی پر عملدرآمد ہوگا۔
واضح رہے کہ این سی او سی نے 5 فیصد سےکم والے اضلاع میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ‏کرتے ہوئے ‏اعلان کیا تھا کہ میٹرک اور انٹر کے امتحانات 20 جون کے بعد لیے جائیں گے۔ پیشہ ‏ورانہ اور ‏غیرپیشہ ورانہ امتحانات وزارت تعلیم کی سفارش پر منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں