31

بلاول بھٹو کل بدین کا دورہ کریں گے

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کل بدین کا دورہ کریں گے۔

ترجمان بلاول ہاؤس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو پی ایس 70 بدین کا ضمنی الیکشن جیتنے والے محمد ہالیپوتو کے گاؤں بشیر ہالیپوتو میں رہائش گاہ پہنچیں گے۔
بلاول بھٹو کل شام 4 بجے ہالیپوتو ہاؤس پہنچ کر بدین ضمنی الیکشن جیتنے والے پیپلزپارٹی امیدوار کو مبارکباد بھی دیں گے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو ہالیپوتو ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو بھی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں