40

کابینہ نے جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دیدی، فواد چوہدری

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کابينہ نے جرنلسٹ پروٹيکشن ايکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
اسلام آباد کے پاک چائنہ فرینڈشپ سینٹر میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ پریس بریفنگ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ جرنلسٹ پروٹيکشن ايکٹ ايک سنگ ميل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وزيراعظم عمران خان اشرافيہ نہيں بلکہ مزدوروں کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزيراعظم کی خواہش ہے سعودی عرب سے تعلقات مزيد اچھے ہوں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزيشن کو اپنے رويے پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور انہیں مقدمات عدالتوں ميں لڑنے ہوں گے۔ کل مسلم ليگ ن کی پريس کانفرنس ديکھ کر حيرت ہوئی۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ ايميزون نے 40 ايکسپورٹرز منظور کيے ہیں جس سے ہمارے ايکسپورٹرز کے لیے نيا راستہ کھلے گا۔
مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستانی مصنوعات اب ايميزون کے ذريعے برآمد کی جا سکتی ہيں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں