65

وہ 8 پراسرار چیزیں جو گوگل کے لئے بھی مشکل تھیں لیکن جواب ہمارے پاس موجود ہے

یہ شیشہ رنگ کیسے بدلتا ہے… وہ 8 پراسرار چیزیں جو گوگل کے لئے بھی مشکل تھیں لیکن جواب ہمارے پاس موجود ہے
اکثر اوقات حادثاتی طور پر ایسی پراسرار چیزیں بھی دریافت ہوجاتی ہیں جن کی حقیقت یا مقصد سے کوئی بھی واقف نہیں ہوتا- یہ چیزیں کبھی ہمیں یا تو اپنے نئے گھر سے دریافت ہوتی ہیں یا پھر مختلف مقامات سے– ایسی ہی چند دلچسپ لیکن پراسرار چیزیں مختلف لوگوں کو دریافت ہوئیں جن کی حقیقت سے بظاہر وہ لاعلم تھے لیکن ان چیزوں کو کن مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا تھا انٹرنیٹ صارفین نے اس کا جواب دے دیا جبکہ ان چیزوں کے بارے میں کوئی تفصیل گوگل پر بھی موجود نہیں تھی-

یہ شیشے کا ایک ایسا ٹکڑا ہے جو اپنا رنگ تبدیل کرتا ہے لیکن کیسے یہ بہت کم لوگ جانتے ہیں- یہ درحقیقت dichroic glass filter ہے جو فوٹوگرافک پرنٹر میں رنگوں کے درست انتخاب کے لیے استعمال ہوتا ہے-

لکڑی کے دستے کے ساتھ منسلک پیتل کا یہ چھوٹا سا کنٹینر آخر کس کام کا ہے؟ یہ کنٹینر دراصل موسم سرما میں بستر کو گرم رکھنے کے لیے کام آتا تھا-

یہ پراسرار آلہ ڈبل اے بیٹری سے تھوڑا بڑا ہے لیکن وزن میں اتنا ہی ہے جبکہ اس کے اوپری حصے پر نمبر اور سوراخ دیے ہوئے – اصل میں یہ ایک سوئیاں رکھنے والا کیس ہے اور یہ نمبر سوئیوں کے سائز کی نشاندہی کرتے ہیں-

مشی گن کے ساحل سے دریافت ہونے والی اس سبز رنگ کے پلاسٹک کے ٹکڑے کی حقیقت کیا ہے؟یہ Banzai Diving Gem ہے جو کہ بچوں کے کھلونے کے طور پر استعمال ہوتا ہے-

کیا کوئی بتا سکتا ہے کہ یہ فرنیچر کا یہ ٹکڑا کس مقصد کے لیے استعمال ہوتا ہے؟ آئیے ہم بتاتے ہیں کہ یہ کیا چیز ہے یہ ٹیلیفون اسٹینڈ ہے اور اس کے ہینڈل کے ذریعے اس اسٹینڈ کو پورے کمرے میں حرکت دی جاسکتی ہے-

امریکہ کے شہر میسوری میں دریافت ہونے والا یہ عجیب و غریب اسٹینڈ کس کام ہے؟ یہ دراصل ایک ڈرنک ہولڈر ہے-

دریافت ہونے والا یہ ایک ایسا لکڑی کا خوبصورت ڈبہ جس میں ایک گھڑی بھی نصب ہے- یہ دراصل مخصوص چیزوں کو ترتیب سے رکھنے کے لیے استعمال ہونے والا قدیم ڈیسک ہے- اس کے چھوٹے خانوں میں بزنس کارڈ جبکہ بڑے خانوں میں لفافے رکھے جاتے تھے-

کنستر کے ساتھ منسلک ایک عجیب آئل لیمپ لیکن کس لیے؟ یہ لیمپ دراصل اسٹوڈنٹ آئل لیمپ کے طور پر جانا جاتا تھا جس کے کنستر میں تیل کا ذخیرہ موجود ہوتا تھا جس کی وجہ سے لیمپ بہتر توازن کے ساتھ بھی رہتا تھا اور سایہ بھی کم پیدا ہوتا تھا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں