28

وزیراعظم عمران خان آئینی مدت پوری کریں گے، گورنر پنجاب

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ عمران خان بطور وزیراعظم آئینی مدت پوری کریں گے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کی منفی سیاست ہمیشہ ناکام ہوئی ہے جبکہ عوام کرپشن کے خلاف اور حکومتی بيانيہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزيراعظم کی ایمانداری پر مخالفین بھی انگلی نہیں اٹھا سکتے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کرونا کے خلاف ہر پاکستانی کو ذمہ داری پوری کرنا ہوگی تاکہ وباء پر جلد از جلد قابو پایا جا سکے۔
واضح رہے کہ گورنر پنجاب نے یہ گفتگو صوبائی وزراء سے ملاقات کے دوران کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں