27

مزدوروں کیلئے مزدورکااحسان پروگرام شروع کیاہے،وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یکم مئی کا دن مزدوری کے وقار کی علامت ہے۔ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے مزدور کا احسان پروگرام شروع کیا گیا ہے۔
یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت بہتر ماحول، رہائش، تعلیم کی سہولتوں کی فراہمی کیلئے پرُعزم ہے اور حکومت مزدوروں، ان کے اہل خانہ کی صحت، کام، بہتر رہائش کیلئے کام کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کا مقصد کارکنوں کے فلاحی اداروں کے لیے خود کار، مربوط نظام بنانا ہے۔ آج کا دن ہمیں مزدوروں کی قربانیوں، بہادریوں اور عزم کی یاد دلاتا ہے۔ مزدوروں نے اپنے حقوق برقرار رکھنے اور کاروباری ماحول کیلئے جانیں نچھاور کیں، یکم مئی ہمیں موقع فراہم کرتا ہے کہ مزدور کی محنت کی شراکت داری کا اعتراف کریں۔
وزیراعظم کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مذہب سماجی انصاف کے اصولوں اور کارکنوں کےحقوق کے احترام کی تاکید کرتا ہے۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل سعودی عرب میں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ ناروا سلوک پر وزیراعظم نے سعودی عرب میں تعینات سفیر کو سفارتی عملے سمیت واپس بلا کر ان کے خلاف تحقیقات اور مثالی سزا دینے کا فیصلہ کیا تھا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی مزدور ہمارا اثاثہ ہیں، ان کے مسائل کو حل کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ہر ممکن کوشش کرکے مزدوروں کے مسائل حل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں