25

لاہور میں نئے ویکسینیشن سینٹرز بنانے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے لاہور میں نئے ویکسینیشن سينٹرز بنانے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت شہر کے مختلف سرکاری اسکولز میں مزيد 10 ویکسین سينٹرز بنائے جائیں گے۔
نئے ویکسینیشن سينٹرز میں 40 سال سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جائے گی۔
سینٹرز وحدت روڈ، گھوڑے شاہ، رائيونڈ، جلو موڑ، کاہنہ، ريٹی گن روڈ، گجر پورہ، تاج پورہ اور کينٹ کے سرکاری اسکولز ميں بنائے جائيں گے۔
نئے ويکسينيشن سينٹرز بننے سے سينٹرز کی کل تعداد 14 ہوجائے گی۔
واضح رہے کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے پنجاب حکومت کو ویکسین سینٹرز بڑھانے کی ہدایت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں