42

کالعدم تحریک لبیک نے پابندی کے خلاف حکومت کو نظر ثانی اپیل کردی

اسلام آباد: تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے کالعدم قرار دیئے جانے کے حکومتی فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کردی۔

ٹی ایل پی نے سیکرٹری داخلہ کے پاس دائر کردہ اپیل میں موقف اختیار کیا کہ تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، اس پر عائد کردہ پابندی بلاجواز ہے جسے ختم کیا جائے۔ سیکرٹری داخلہ کی سربراہی میں ٹی ایل پی کی اپیل کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا
توہین رسالت پر فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مطالبے پر احتجاجی مظاہروں کے بعد رواں ماہ وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد انسداد دہشتگردی ایکٹ 1997 کے تحت تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دیا تھا۔

وزارت داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سرکلر سمری وزیراعظم اور وفاقی کابینہ نے بھی منظور کرلی تھی۔ ٹی ایل پی کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت کالعدم قرار دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں