39

پہلا ٹیسٹ: زمبابوے کا پاکستان کیخلاف بیٹنگ کا فیصلہ

میزبان زمبابوے نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ٹیم میں ساجد خان نے ٹیسٹ میں ڈیبیو کیا ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔
اس سے قبل پاکستان نے زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-1 سے جیت لی تھی۔ قومی ٹیم کو دوسرے میچ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
پاکستان
عمران بٹ، عابد علی، اظہر علی، کپتان بابراعظم، فواد عالم، محمد رضوان، فہیم اشرف، نعمان علی، حسن علی، ساجد خان، شاھین شاہ آفریدی۔
زمبابوے
پرنس مسواور، کیون کسوزا، تاریسائی مساکنڈہ، کپتان برینڈن ٹیلر، ملٹن شمبا، رائے کایا، رگس چکابوا، ڈولنڈ ٹریپانو، ٹین ڈائی چسورو، بلیسنگ مزربانی، رچرڈ نگروا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں