41

اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا (ن) لیگ کا وطیرہ ہے، فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں کہ اداروں کو دھمکانا اور اپنے ماتحت رکھنے کی کوشش کرنا کرپٹ (ن) لیگ کا وطیرہ ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ ظل سبحانی، ان کے چیلے اور جعلی راجکماری کو محترم ججز اور عدالتی احترام کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، ماضی میں کرپٹ ظل سبحانی جسٹس قیوم سے اپنی مرضی کے فیصلے اور مخالفین کو اپنی منشا کےمطابق سزائیں دلواتے رہے، (ن) لیگ کی جانب سےخود کو لوہے کے چنے کہہ کر ججز کو دھمکایا جاتا رہا، نہال ہاشمی جیسے درباریوں سے ججز اور ان کی اولادوں کو مستقبل کی دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اداروں کو گاڈ فادر کے تسلط سے آزاد کرنا تحریک انصاف حکومت کا مشن ہے، سسیلین مافیا کی ملکی اداروں میں موجود باقیات کو جڑوں سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں