35

کراچی: دودھ کی قیمتوں میں اضافےپر کمشنرکراچی سے جواب طلب

سندھ ہائیکورٹ نے دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق کیس میں کمشنر کراچی سے جواب طلب کرلیا۔
بدھ 28 اپریل کو دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے سے متعلق کيس کی سماعت ہوئی۔ دودھ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے خلاف پاسبان نے درخواست دائر رکھی ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ دودھ کی فی لیٹر قیمت 94 روپے مقرر ہے لیکن شہر میں فی لیٹر دودھ 140 روپے تک فروخت ہو رہا ہے۔
پاسبان نے استدعا کی کہںحکام سرکاری نرخ پر عمل درامد کرنے میں ناکام ہوچکے لہذا کمشنر کراچی و دیگر کو منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی جائے۔
درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ دودھ کی سرکاری قیمت پر فروخت کو یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو 7 مئی تک جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ رمضان کی آمد سے قبل ہی ڈیری فارمرز نے کراچی میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 130 روپے کردی تھی۔ شہر میں دہی 200 روپے کلو تک میں فروخت کیا جا رہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں