31

وزیراعظم اوربل گیٹس میں ٹیلیفونک رابطہ، کرونا کیخلاف مہم پرگفتگو

وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں کوویڈ 19 اور پولیو کے خلاف مہم اور ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات پر بات چیت ہوئی۔
وزیراعظم نے کرونا وائرس اور غربت کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کے کام کی تعریف کی۔
اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے بل گیٹس کو ماحولیات کے تحفظ کے لیے پاکستان کے اہم منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر بل گیٹس نے ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کا تعریف کی۔
بل گیٹس کا کہنا تھا کہ دنیا کو اس عالمی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے اکٹھا ہونا چاہیئے۔ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کا خوراک کا نظام خطرے سے دوچار ہے۔
بل گیٹس نے کہا کہ عالمی رہنماء موافقت کے لیے زرعی تحقیق میں سرمایہ کاری کو ترجیح دیں۔
وزیر اعظم اور مسٹر گیٹس نے مشترکہ مقاصد پر مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سے پولیو کا خاتمہ حکومت کی ترجیح ہے جبکہ کرونا کی تیسری لہر اور چیلنجز کے باوجود پولیو کے خلاف موثر مہم جاری ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بل گیٹس فاؤنڈیشن کا احساس پروگرام میں تعاون کمزور طبقے کی مدد کرتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں