67

وزیر اعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا جس میں کورونا ویکسین کی ریٹیل قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور و خوص کیا جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ممنوعہ بورکے لائسنس سےمتعلق وفاقی وزارت داخلہ کی سمری پرغور کیا جائے گا۔

کابینہ پی آئی اے ملازمین پر لازمی سروس ایکٹ نافذ کرنے کی منظوری دے گی اس کے علاوہ پی آئی اے کے ری اسٹرکچرنگ پلان پر بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اراکین کو گردشی قرضے کے پلان پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اورسعودی عرب کے ترقیاتی فنڈز کے درمیان مفاہمت کی یاد داشت کی منظوری بھی دی جائے گی۔

کابینہ پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹیو کی تعیناتی کی منظوری دے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں