58

بھارتی قسم کاوائرس پاکستان میں رپورٹ نہیں ہوا، وفاقی وزارت صحت

پاکستان میں ابھی تک بھارت میں موجود وائرس کی قسم کا کوئی بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔
وفاقی وزارت صحت کے ترجمان سید ساجد شاہ نے میڈیا سے گفگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ابھی تک بھارت میں موجود وائرس کی طرز سے محفوظ ہے البتہ برطانیہ میں موجود وائرس کی قسم کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں بھارتی میں موجود وائرس کی قسم کو روکنے کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) نے گزشتہ ہفتے بھارت کو ‘کیٹیگری سی’ کی فہرست میں ڈالتے ہوئے دو ہفتوں کےلیے مسافروں فضائی اور زمینی راستوں سے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کردی تھی۔
بھارت میں وائرس کی نئی قسم کی وجہ سے پیر کے روز لگاتار پانچویں دن ریکارڈ کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مشکلات سے بھارتی اسپتالوں کی مدد کےلیے برطانیہ، جرمنی اور امریکا سمیت متعدد ممالک نے فوری طبی امداد بھیجنے کا وعدہ کیا۔
پچھلے 24گھنٹوں میں مزید 3 لاکھ 23 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں دہلی کے اسپتالوں شدید دباؤ کا شکار ہیں۔
قبل ازیں بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجروال نے اعلان کیا تھا کہ شہر میں لگائے گئے لاک ڈاؤن میں مزید ایک ہفتے کی توسیع کی جارہی ہے، اس وقت آکسیجن کی مانگ 700 ٹن ہے لیکن ہمیں صرف 330 سے ​​335 ٹن ہی روزانہ موصول ہو رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں