49

تیسرا ٹی 20، پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج ٹکرائیں گی

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا۔ تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں آج فیصلہ کن میچ کے لیے ہرارے کے میدان میں آمنے سامنے ہوں گی۔ پاکستانی وقت کے مطابق میچ 2 بجے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے اور آج کا میچ جیتنے والی ٹیم سیریز کی فاتح قرار پائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:

دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:

گزشتہ میچ میں پاکستان زمبابوے کی جانب سے دیا گیا 119 رنز کا آسان ہدف بھی حاصل کرنے میں ناکام رہا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 99 رنز بنا کر پوری ٹیم آوٹ ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں