48

بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، شہبازشریف

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بھارت میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ عالمی وباء انسانیت کا قتل عام کررہا ہے۔ ہمیں بحیثیت انسان دیگر بے بس انسانوں کی زندگیوں کے احترام اور انہیں بچانے کے لئے مشترکہ کوششوں کی طرف آنا ہوگا۔
بھارت میں کورونا سے بے گناہ انسانوں کی ہلاکتوں پر بے حد افسوس ہے، بھارت سے آنے والے روح فرسا مناظر ہر صاحب دل کو غمزدہ کرنے کا باعث ہیں۔ ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ کورونا عالمی وبا انسانیت کا قتل عام کررہی ہے۔
شہبا ز شریف نے مزید کہاکہ اس مشکل صورتحال سے انسانیت کو نجات ملے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں