53

قومی ٹیم میں مڈل آرڈر میں مشکلات درپیش ہیں، بابراعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ بیٹسمینوں نے اس طرح کا کھیل پیش نہیں کیا جس طرح کی بیٹنگ انھوں نے پہلے کی تھی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابراعظم نے کہا ہے کہ زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر تکلیف ہوئی ہے۔ ٹیم نے جس طرح جنوبی افریقا میں 200 رنز کا تعاقب کیا تھا، اس طرح زمبابوے کے خلاف نسبتا کم اسکور کا تعاقب کرلینا چاہئے تھے۔
انھوں نے کہا کہ دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان نے خراب کرکٹ کھیلی اور مڈل آرڈر کو مشکلات درپیش ہیں جس کی وجہ سے پاکستان جیت نہ سکا۔انھوں نے میزبان ٹیم کو سیریز میں کم بیک کرنے پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔
وکٹ سے متعلق انھوں نے کہا کہ پہلے میچ میں بھی یہ ہی وکٹ تھی اور دوسرے میچ کے لیے بھی وکٹ مشکل نہیں تھی۔ وکٹ کی خرابی کو جواز نہیں بناسکتےاوربطور پیشہ ور کھلاڑی ہر طرح کی کنڈیشنز کی عادت ہونی چاہیے۔
انھوں نےاوپری نمبروں کے بیٹسمینوں کے بعد دیگر آنے والے کھلاڑیوں کی جانب سے رنز اسکور نہ کرنے کی غلطی تسلیم کی اور کہا کہ غلطیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے اور اگلے میچ میں اچھا کھیل پیش کرکے سیریز جیتنے کی کوشش کریں گے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ سے متعلق انھوں نے کہا کہ قومی ٹیم میں جو خامیاں ہیں ان پر قابو پانے کی کوشش کریں گے۔آنےوالی سیریزمیں اچھےکمبی نیشن کے ساتھ ٹیم بناکر بہترین کھیل پیش کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں