64

کوروناوائرس: دنیا میں30لاکھ71ہزار سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 14 کروڑ44لاکھ31ہزار سے زائد افراد متاثر اور 30 لاکھ 71 ہزار 625افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 12 کروڑ26لاکھ سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 1 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 83ہزار330تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ 26 لاکھ2 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ59لاکھ24 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 84 ہزار 672افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ41 لاکھ22ہزار سے زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 81 ہزار 687 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

فرانس میں 53 لاکھ 74 ہزار سے زائد افراد متاثر اورایک لاکھ1ہزار881جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 47 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 6ہزار706 ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ میں 43 لاکھ95 ہزار سے زائد افراد کورونا سے متاثر ہیں اور ایک لاکھ 27 ہزار 327 اموات ہوچکی ہیں۔

اٹلی میں 39 لاکھ 4ہزار افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ17 ہزار997افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ترکی میں 44 لاکھ 46 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 36 ہزار975اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں