38

مالی سال کےپہلے8 ماہ:7 ارب20 کروڑ ڈالرزکا بیرونی قرضہ لیاگیا

حکومت پاکستان نے مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں 7 ارب 20 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ لیا۔ گزشتہ مالی سال کی نسبت 92 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز زیادہ فنڈز حاصل ہوئے جبکہ 4 ارب 12 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرضہ واپس کیا گیا۔
اقتصادی امور ڈويژن کی رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری 3 ارب 11 کروڑ ڈالرز کا بیرونی کمرشل قرض موصول ہوا۔
ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے بھی 1ارب 35 کروڑ ڈالرزکا قرضہ لیا گیا۔ چین نے پاکستان کو سیف ڈپازٹس کی مد میں 1 ارب ڈالرز فراہم کئے۔ بیرونی ادائیگیوں کے بعد حکومت کو نیٹ قرض کی مد میں 3 ارب ڈالرز ملے۔ رپورٹ کےمطابق 7 ماہ کے دوران حکومت نے 4 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا بیرونی قرضہ واپس بھی کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں