24

شہبازشریف کو ضمانت ملے گی یانہیں؟ درخواست پر سماعت آج ہم نیوز

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر شہبازشریف کی درخواست ضمانت پر آج لاہور ہائی کورٹ کا تین رکنی فل بینچ سماعت کرے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے فل بینچ میں جسٹس علی باقر نجفی،جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی شامل ہیں۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے پردو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔

شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کر دی تھی۔ شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریری فیصلے میں 2 رکنی بینچ ارکان نے الگ الگ نوٹ جاری کیے تھے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا ہم نے ضمانت مشاورت سے منظور کی تھی لیکن جسٹس اسجد نے کہا اختلافی نوٹ لکھوں گا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے تین رکنی بینچ تشکیل دیا تھا، اور جسٹس علی باقر نجفی کو فل بینچ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست ضمانت14 اپریل کو منظور کی تھی۔

عدالت نے شہباز شریف کو 50 پچاس لاکھ روپےکے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سب کچھ قانون کے تحت ڈکلیئر ہو تو کیا اسی قانون کے تحت نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں