37

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر تین رکنی بینچ تشکیل

شہباز شریف کی درخواست ضمانت پر ججز کے اختلافی فیصلے کے بعد تین رکنی فل بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے جسٹس علی باقر نجفی کو فل بینچ کا سربراہ مقرر کیا ہے۔ جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی فل بینچ میں شامل ہیں۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی ضمانت کے فیصلے پردو رکنی بینچ میں اختلاف کے باعث اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔

عدالت نے شہباز شریف کو 50 پچاس لاکھ روپےکے 2 مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے کہا کہ اگر سب کچھ قانون کے تحت ڈکلیئر ہو تو کیا اسی قانون کے تحت نہیں دیکھا جانا چاہیے۔

تحریری فیصلے میں شہباز شریف کی ضمانت ایک جج نے منظور اور ایک نے مسترد کر دی ہے۔ اب فیصلہ ریفری جج کریں گے۔

شہباز شریف کی ضمانت کی درخواست پر جسٹس اسجد جاوید نے اختلافی نوٹ لکھا ہے۔ جاری فیصلے کے ساتھ 2 رکنی بینچ ارکان نے الگ الگ نوٹ جاری کر دیے ہیں۔

جسٹس سرفراز ڈوگر نے لکھا کہ اب فیصلہ چیف جسٹس کو بھجوا رہے ہیں، اور ریفری جج نامزد کیا جائے گا، ہم نے ضمانت مشاورت سے منظور کی تھی لیکن جسٹس اسجد نے کہا اختلافی نوٹ لکھوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں