56

ان کو جیل میں ڈالو کیونکہ یہ ۔۔۔ شہزادہ ہیری کیخلاف بھارتی خاتون نے مقدمہ کیوں دائر کروادیا؟

شہزادے ہیری کو پوری دنیا بخوبی جانتی ہے اور جب سے ان کی شادی ہوئی ہے یہ خبروں کی زینت ہی بنے ہوئے ہیں۔

کبھی بیوی کی شاہی خاندان سے نوک جھوک تو کبھی خود بھی ان کے ساتھ شاہی محل سے دستبردار ہو کر معمولی انسان جیسی زندگی گزارنے کی خبریں سوشل میڈیا پر خوب سرگرم نظر آتی ہیں۔

مگر اب ایک ایسی خبر سامنے آئی ہے جس پر یقین کرنا مشکل ہوگا لیکن یہ حقیقت ہے

ایک بھارتی خاتون جن کا نام پلوندر کور ہے انہوں نے برطانوی شہزاہ ہیری کیخلاف مقدمہ دائر کرواتے ہوئے پولیس سے انہیں جلد گرفتار کرنے کی درخواست کی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پلوندر کور نامی بھارتی خاتون نے شہزادہ ہیری کے خلاف دائر مقدمے میں دعوٰی کیا کہ :

سوشل میڈیا پر مجھ سے ڈیوک آف سسیکس کے نام کے ایک اکاؤنٹ نے کئی سالوں تک رابطہ کیا اور پھرشادی کے وعدے بھی کیے تھے۔ مگر اب وہ اس کو ٹھکرا رہا ہے اس لئے میں چاہتی ہوں کہ شہزادے کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

ہریانہ کی ہائی کورٹ کے جسٹس اروند سنگھ سانگوان نے خاتون کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ’ یہ دن میں شہزادہ ہیری سے شادی کا خواب دیکھنے والے ایک تصور کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔‘

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالتی تحقیقات کے مطابق جس شخص نے شہزادہ ہیری بن کر اس خاتون سے شادی کے جھوٹے دعوے کیےوہ بھارت کے شمالی پنجاب کے ایک گاؤں میں انٹرنیٹ کیفےسے بات کر رہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں