48

وزیر داخلہ : سوشل میڈیا سروسز کی عارضی معطلی پر معذرت

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے اس ضمن میں کہا ہے کہ ان کی کال ایسی تھی کہ نماز جمعہ کے بعد نکلیں گے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سوشل میڈیا کے سہارے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کے پاسپورٹ بلاک اور بینک اکاؤنٹس بند کریں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ کسی صورت بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں