31

دوسرا ٹی ٹوئنٹی: جنوبی افریقا نے پاکستان کوشکست دے دی

جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ پروٹیزنے پاکستان کا 141رنز کاہدف باآسانی 14اوور میں حاصل کرلیا۔

میزبان ٹیم کے بلے باز ایڈن مارکرم نے 54رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی، جبکہ جارج لنڈے اور ویلیمز نے تین،تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جارج لنڈے کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
پاکستانی کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو درست ثابت نہ ہوا۔ اوپنرز،مڈل اور لوئر آرڈر مکمل طورپر ناکام ہوگیا۔
قومی ٹیم کے 7 بیٹسمن ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔کپتان بابر اعظم 50 رنز بنا کرنمایاں رہے جبکہ محمد حفیظ نے 32 رنز کی اننگ کھیلی۔ شاہین مقررہ 20 اوورز میں9وکٹوں پر 140رنز اسکور کرسکے۔
جنوبی افریقا اور پاکستان کے درمیان چار میچوں کی ٹی20سیریز میں دونوں ٹیمیں ایک ایک فتح حاصل کرچکی ہیں۔ سیریز کا تیسرا میچ بدھ کو کھیلا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں