33

اے این پی اورپيپلزپارٹی رہنماء واٹس ايپ گروپ سے باہر

پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کو اپوزیشن اتحاد کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال دیا گیا ہے۔
اے اين پی کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی پی ڈی ایم سے باضابطہ راہیں جدا کرلیں۔
پی پی رہنماؤں نے اپوزيشن اتحاد کے تمام عہدوں سے استعفے دے دیئے، سنیئر رہنما راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ نے استعفے نیئر بخاری کے پاس جمع کرائے جو مولانا فضل الرحمان کو پہنچا دیئے گئے۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنماء احسن اقبال نے عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان پيپلزپارٹی کے رہنماؤں کو اپوزیشن اتحاد کے واٹس ایپ گروپ سے بھی نکال ديا۔
اس سے قبل پیپلزپارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم سے باضابطہ باہر ہونے کے بعد مولانا فضل الرحمان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے دونوں پارٹیوں کو اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کا کہا اور پیشکش کی کہ وہ بات سننے کیلئے تیار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں