51

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 114 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 5 ہزار 50 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 114 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 139 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح 11 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 15 ہزار 443 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 21 ہزار 18 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 46 ہزار 66 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 7 لاکھ 34 ہزار 960 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

دنیا: کورونا وائرس سے 1 دن میں ساڑھے 14 ہزار سے زائد اموات

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 73 ہزار 875 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 143 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 31 ہزار 700 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 68 ہزار 750 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار 529 ہو گئیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 48 ہزار 438 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 6 ہزار 972 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 301 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار 618 ہو گئیں۔

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں 100 ہلاکتیں

فاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 65 ہزار 700 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 607 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 241 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 215 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 14 ہزار 461 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 399 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 127 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں