47

8 افسران نے وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کو خیرباد کہہ دیا

کراچی( بیوروچیف پنجاب ٹائمز ) وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیرمین ڈاکٹر طارق بنوری کی سبکدوشی کے بعد اہم عہدوں پر تعینات 8 سے زائد افسران نے ایچ ای سی کو چھوڑ دیا ہے جب کہ کئی ایچ ای سی کو خیرباد کہنے والے ہیں اور کچھ افسران رخصت پر جارہے جن 8نے ایچ ای سی کو چھوڑا ہے ان میں ڈائریکٹر جنرل برائے تصدیق طاہر عباس زیدی، اظہر لطیف ڈائریکٹر جنرل سروسز، نادیہ طاہر منیجنگ ڈائریکٹر کوالٹی، ایڈوائزر نور آمنہ ملک، سی پیک کنسلٹنٹ جنرل(ر) اضغر، اے وی ایم فیض عامر کنسلٹنٹ پلاننگ، ایڈوائزر اسکالرشپ بریگیڈیئر حسن جلال شاہ اور کنسلٹنٹ لیگل دائود منیر شامل ہیں- ترجمان وفاقی ایچ ای سی کے مطابق طاہر عباس زیدی، نادیہ طاہر، نور آمنہ اور حسن جلیل شاہ کی مدت مکمل ہوگئ تھی جب کہ باقی اپنے عہدوں سے مستفی ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں