48

ہماری مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں،شیخ رشید احمد

کراچی(پنجاب ٹائمز نیوز )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ ہماری مسلح افواج پاکستان کی سلامتی کی ضامن ہیں،پاک افواج میں شمولیت کسی بھی جوان کےلیےفخر کی بات ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے پاکستان رینجرز سندھ کی 28 ویں پاسنگ آؤٹ میں شرکت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہاکہ پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں کرکٹ کی بحالی میں کردار قابل ستائش ہے، پاکستان رینجرز سندھ کا کراچی میں امن اور
ترقی میں کردار بہت نمایاں ہےاورمجھے امید ہے کامیاب رینجرز کے جوان قومی جذبے سے خدمات سر انجام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں