40

چیچہ وطنی* *مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے وفد کی کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ سے ملاقات*

بیورو چیف پنجاب ٹائمز نیوز
*چیچہ وطنی* *مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے وفد کی کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ سے ملاقات*

مرکزی انجمن تاجران چیچہ وطنی کے سینئر نائب صدر محمد حارث دانش ۔جنرل سیکریٹری آصف سعید چوہدری اور جنرل سیکریٹری انجمن شہریاں محمد عابد مسعود ڈوگر نے کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ کو صدر مرکزی انجمن تاجران یوسف جمال ٹکا کے بیہمانہ قتل پر ہسپتال انتظامیہ کی طرف سے غفلت برتنے پر چیچہ وطنی کے تاجر۔ عوامی۔ سماجی حلقوں میں پائے جانے والے غم و غصہ سے آگاہ کیا۔
مرکزی انجمن تاجران کے پلیٹ فارم سے جنزل سیکرٹری آصف سعید چوہدری کی طرف سے ایم ایس اور ڈاکٹرز کے خلاف درخواست بھی دی گئی۔ جس میں مطالبہ کیا گیا۔ کہ ایم ایس کو فوری تبدیل کیا جائے۔ اور اس وقوعہ کی انکوائری کروائی جائے۔
جس پر کمشنر ساہیوال نادر چٹھہ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے۔ ایم ایس اور ڈاکٹرز کے خلاف انکوائری کا حکم دیتے ہوئے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ جو جلد رپورٹ کرے گی۔
کمشنر ساہیوال نے سیکرٹری ہیلتھ کو بھی مکمل تحقیقات کی سفارش کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں