53

پب جی پر دوستی، کم عمر لڑکی کو پنجاب لے جاتے ہوئے دو لڑکے گرفتار

کراچی: اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے نارتھ کراچی سے اغوا ہونے والی لڑکی کو بازیاب کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی کرائم سیل عبداللہ کا کہنا ہے کہ ’رواں ماہ 4 اپریل کو 17 سالہ لڑکی صفا لاپتا ہوگئی تھی، لڑکی کے والد عاصم علی نے تھانے میں اپنی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کراتے ہوئے پولیس کو بیان دیا تھا کہ ان کی بیٹی اپنے دوستوں کے ساتھ گزشتہ 3 ماہ سے آن لائن گیم پب جی کھیل رہی تھی‘۔

اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے مغویہ کے والد کے بیان کی روشنی میں مذکورہ لڑکی کے ساتھ پب جی کھیلنے والے دوستوں کا سراغ لگایا۔ پولیس کوکینٹ اسٹیشن پر ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر اے وی سی سی کی ٹیم نے چھاپہ مار کر 2 ملزمان شہروز اور شان علی کو گرفتار کرکے مغویہ کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔
ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل عبداللہ احمد نے بتایا کہ مغویہ کی پب جی گیم کھیلنے کے دوران شان علی سے گہری دوستی ہوگئی تھی اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، ملزمان مغویہ کو بذریعہ ٹرین پنجاب لے جارہے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ پولیس گرفتار ملزمان سے اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں