49

طبعیت کچھ بہتر ،ڈاکٹرز نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ، مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد(پنجاب ٹائمز نیوز )جمعیت علماء اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آج طبیعت میں بہتری محسوس رہا ہوں ، تاہم ڈاکٹرز نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ابتدامیں پورے جسم میں درد اور ٹھنڈ محسوس ہو رہی تھی،بخار کی علامت بھی تھی، خون کے ٹیسٹ کیے گئے تاہم آج بہت بہتر محسوس کر رہا ہوں۔
انہوں نے بتایاکہ ڈاکٹروں نے کچھ روز گھر سے باہر نکلنے اور مصروفیات سے منع کیا ہےاورمکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں