94

شورکوٹ کے علاقہ ناصر ٹاؤن بھنگوپل سے مبینہ طور پر اغواء شدہ 2بچیاں برآمد

شورکوٹ (رانا محمد شبیر بیوروچیف پنجاب ٹائمز نیوز
شورکوٹ کے علاقہ ناصر ٹاؤن بھنگوپل سے مبینہ طور پر اغواء شدہ 2بچیاں برآمد ابتدائی معلومات کے مطابق 12سالہ کنول اور 7سالہ ارم ڈجکوٹ کی رہائشی ہیں جنہیں دالووال ہسپتال سے7روز قبل اغواء کیا گیاتھا دونوں بچیوں نے موقع ملنے پر مکان کی دوسری منزل سے چھلانگیں لگا دیں جس کی وجہ سے 7سالہ ارم کی ٹانگ بھی ٹوٹ گئی ہے شورکوٹ پولیس نے دونوں بچیوں کو تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ موقع سے مبینہ طور پر 1اغوا کار کو بھی گرفتار کرلیا گیا جبکہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف سامنے آگیا کہ دونوں بچیوں کو جسم فروشی کے لیے مذکورہ شخص خرید کر لایا تھا پولیس کے مطابق مزید معلومات تفتیش مکمل ہونے کے بعد بتائی جا سکیں گی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں