71

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم تھانہ سٹی میاں چنوں کی زیرتعمیر بلڈنگ کا اچانک معائنہ کیا

خانیوال06اپریل21(چیف رپورٹر)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم تھانہ سٹی میاں چنوں کی زیرتعمیر بلڈنگ کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او میاں چنوں راؤ طارق پرویز نے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی پی ا ونے متعلقہ افسران کو معیاری میٹریل کے ساتھ منصوبے کوجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ڈی پی ا ونے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویثرن اورعوام دوست پالیسی کے تحت پولیس کو جدید تقاضوں کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے پولیس کارکردگی میں مزید بہتری آئے گی۔انہو ں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں روایتی تھانہ کلچر کی تبدیلی اورعوام الناس کو معیاری اورفوری انصاف کی فراہمی کے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں