44

راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار

راولپنڈی:(بیورو چیف) راولپنڈی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے06ملزمان کوگرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 790گرام چرس،03لیٹر شراب،01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلا ف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے عبدالرحمان سے200گرام چرس، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے رحیم اللہ سے230گرام چرس، عبدالحق سے200گرام چرس، محمد ذیشان سے160 گرام چرس، تھانہ بنی پولیس محمد باسط سے03لیٹر شراب،تھانہ مری پولیس نے احسن عابد سے01بوتل شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں