35

پن بجلی کے ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے رواں سال کے لیے پن بجلی (پانی سے پیدا ہونے والی) کے ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا ہے۔

56 پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد پن بجلی کا ٹیرف4 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہوگیا۔ ٹیرف میں 96 پیسے فی یونٹ نیٹ ہائیڈل پرافٹ بھی شامل ہے۔

پن بجلی کا پرانا ٹیرف3 روپے 55 پیسے فی یونٹ تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی کے نرخ بڑھائے تھے۔

حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے نیپرا ایکٹ میں ترمیم کرکے بجلی مہنگی کرنے کا اختیار حاصل کرلیا ہے۔ نیپرا ایکٹ میں ترمیم کے تحت حکومت کو اضافی سرچارج اور بجلی مزید مہنگی کرنے کا اختیار مل گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں