41

پولیس مقابلہ میں شہید ہو نیوالے کسٹیبل وقاص عظیم کی نماز جنازہ پولیس لائن میں اداکردی گئی

نماز جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی شاہ‘ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمحمدعلی وسیم‘ڈپٹی کمشنر آغاظہیرعباس شیرازی‘ایم پی اے فیصل اکرم نیازی ، عمران دھول ضلعی صدر پی ٹی آئی ،شہیدکے والدریٹائرڈ سب انسپکٹر محمدارشاد سمیت ممبران امن کمیٹی‘علماء کرام‘وکلاء برادری‘صحافی برادری‘پولیس افسران وجوانوں‘حساس اداروں کے افسران اورشہیدکے لواحقین نے شرکت کی
شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم کو پولیس کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی
آر پی اوملتان سیدخرم علی شاہ‘ڈی پی او محمدعلی وسیم اورڈپٹی کمشنر آغاظہیرعبا س شیرازی نے پھولوں کی چادر چڑھائی
شہدائے پولیس محکمے کا قابل فخر سرمایہ ہیں آرپی اوملتان سیدخرم علی شاہشہیدکنسٹیبل وقاص عظیم کی قربانی کو فراموش نہیں کیا جاسکتا آرپی اوملتان شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر اپنے آپ کو امر کرلیا ہے ان کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی جرائم پیشہ عناصرکے خلاف لڑتے ہوئے شہیدکنسٹیبل وقاص عظیم نے اپنی جان قربان کرکے ملک پاکستان اورمحکمہ پولیس کا نام فحرسے بلند کیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں