31

وزیراعظم 10 بار سوچ کر فیصلہ کریں اور پھر ڈٹ جائیں، گورنر پنجاب

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح کی طرح پہلے 10 بار سوچیں پھر فیصلہ کریں، جب فیصلہ کرلیں تو پھر ڈٹ جائیں۔

چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر خزانہ حفیظ شیخ کو فارغ کرتے ہوئے الوداعی تقریب نہیں ہوئی، آپ کو فارغ کردیا گیا اور الوداعی تقریب نہ ہوئی تو کیسا محسوس ہوگا؟۔
چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ کورونا کی تیسری لہر برطانیہ سے آئی، بدقسمتی ہے کہ جہاں سے لہر آئی اسی ملک نے پاکستان پر پابندی لگا دی، برطانیہ کو سفری پابندی لگانے سے پہلے بھارت میں کورونا کی سنگین صورتحال کو دیکھنا چاہئے تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں