58

ریلیف کا آٹا۔گھی کشمیر سمگل کرنے کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی

نمزئندہ پنجاب ٹائمز نیوز مری(محمد عتیق عباسی)
گھوڑا گلی کے بعد یونین کونسل پھگواڑی سے ریلیف کا آٹا۔گھی کشمیر سمگل کرنے کی کوشش عوام نے ناکام بنا دی۔ اس سے قبل گھوڑا گلی میں ریلیف کا آٹا۔گھی دوکانداروں کو فروخت کرنے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔موثر کاروائی نہ ہونے پر سمگلرز کے ہاتھ کھل گئے۔جو عوام نے ناکام بنا دیئے۔ مقامی عوام کو آٹا دستیاب نہیں اور مری میں سمگل کیا جاتا ہے اہلیان پھگواڑی کی ذمہداران سے نوٹس کی اپیل آٹا سمگل کرنے میں جو بھی ملوث ہیں ان کو کٹہرے میں لایا جائے یہ آٹا عوام کو ریلیف کے طور پر فراہم کیا جاتا ہے مگر ضمیر فروش عوام کا آٹا بلیک کرنے میں مصروف ہیں۔آٹا سمگل کرنے والی گاڑی نمب رومال میں عوام نے جمعہ شک کے بنیاد روکی تو اس میں سے ریلیف کا آٹا نکلا۔مقامی لوگوں نے گاڑی پکڑ لی اور پولیس کو اطلاع دی جس پر لولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور گاڑی پھگواڑی پولیس چوکی نے تحویل میں لے لی
اہل علاقہ نے کہا کہ آٹا کشمیر سمگل کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جاۓ مزید لوگوں کا کہنا ہے کہ مقامی لوگ آٹا لینے جاتے ہیں تو ان کو کہا جاتا ہے کہ آٹا نہیں ہے اور وہ آٹا پاس رکھ کے انکار کر دیتے ہے جو کہ بعد میں سمگل کیا جاتا ہے جس پر مقامی آبادی کے باسیوں نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار
ڈی سی راولپنڈی انوار الحق اسسٹنٹ کمشنر مری محمد اقبال سنگھیڑا سے نوٹس لینے آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرنے سمگلرز اور ان کے سہولت کاروں اور ان کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل یونین کونسل گھوڑا گلی میں بھی ریلیف کا آٹا دوکانداروں کو فروخت ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر موثر کاروائی نہ ہونے پر سمگلرز کے ہاتھ بھی کھل گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں