31

بورے والا: ٹریلر اور گاڑی میں ٹکر،7 افراد جاں بحق

بورے والا کے علاقے لڈن روڈ پر تیز رفتاری کے باعث گاڑی ٹریلر کے نیچے جا گھسی ۔ حادثے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
امدادی ٹیموں کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ گاڑی کو ٹریلر کے نیچے سے نکالنے کیلئے کرین بھی طلب کرلی گئی ہے۔ حادثہ لڈن روڈ پر واقع نواحی گاؤں 463 ای بی کے قریب پیش آیا۔
امدادی ٹیموں کے اہل کاروں کا کہنا ہے کہ گاڑی مکمل طور پر ٹريلر کے نیچے دھنس گئی ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ تمام افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
حادثے میں مرنے والوں میں 3 خواتین اور 2 بچے بھی شامل ہیں۔ گاڑی سوار لڈن سے بورے والا کی طرف آرہے تھے۔
جاں بحق افراد کی لاشیں شناخت اور ضروری کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل کردی گئی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں