48

اہم خبر: این سی سی برائے کرونا اجلاس آج ہوگا

وزيراعظم عمران خان کی طبیعت میں بہتری آگئی، کرونا کی کوئی علامت باقی نہيں رہی۔ وزيراعظم نے سرکاری مصروفيات کا باقاعدہ آغاز کر ديا۔ عوام کو کرونا سے بچانے کے ليے اين سی او سی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔
وزیراعظم نے این سی سی برائے کرونا کا اجلاس آج طلب کر رکھا ہے۔ کرونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر اہم فیصلے متوقع ہیں۔
پیٹرول کے سنگین بحران میں ملوث کمپنی کے عہدیدار تابش گوہر کو معاون خصوصی برائے پیٹرولیم بنا دیا گیا۔ کمپنی نے بحران کے دوران اپنی دونوں ریفائنریز کو بند رکھا، کمپنی تیل مصنوعات کی اسمگلنگ میں بھی ملوث تھی۔
چين سے خريدی گئی کرونا ويکسين کی پہلی کھيپ اسلام آباد پہنچ گئی۔ کین سائینو ویکسین کی کھیپ 60ہزار ڈوزز پر مشتمل ہے۔ فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ 31مارچ تک 10 لاکھ ڈوز فراہم کرنے کے قابل ہوجائيں گے۔
سندھ حکومت کا چين سے سنگل ڈوز کرونا ويکسين خريدنے کا اعلان جس کے لیے 50 کروڑ روپے مختص کر دیے۔
ایف آئی اے نے مبینہ سٹے بازی میں ملوث شوگر ملز کے افسران کو ریکارڈ سمیت آج طلب کر رکھا ہے، عدم تعاون کی صورت میں گرفتاری کی دھمکی دی تھی۔
کراچی ميں سرکاری اسپتالوں اور ڈسپینسریوں کے گھوسٹ ملازمین کيخلاف کارروائی کی تیاری۔ ملازمین کی فزیکل ویری فکيشن آج سے شروع ہوگی۔
اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کی بندش کیخلاف پرائیوٹ اسکولز ایسوسی ایشنز نے آج ڈی چوک میں احتجاج کی دھمکی دے رکھی ہے۔
رینالہ خورد ميں پاکستان کسان اتحاد نے مطالبات کے حق میں ٹریکٹر مارچ کیا۔ کھاد اور بيج کی قيمتوں ميں کمی کا مطالبہ کیا گیا۔ آج اسلام آباد جانے کا اعلان کیا تھا۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس کیس ميں وزیراعلیٰ سندھ کو آج طلب کر رکھا ہے۔ وزيراعلیٰ پر نوری آباد پلانٹ کے غیرقانونی ٹھیکوں اور منی لانڈرنگ ریفرنس کا بھی سامنا ہے۔
پاکستان سپرليگ ميں بائيو سکيور ببل کی خلاف ورزی سے متعلق پی سی بی کی دو رکنی تحقیقاتی پينل آج سفارشات اور تجاویز چیئرمین پی سی بی کو پيش کرے گا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھارت میں منعقد کرنے سے متعلق آئی سی سی ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج اور کل ہوگا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ سے متعلق حتمی فيصلہ کرے گا۔
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ ميں پيپلز پارٹی کے ايم پی ايز کی رکنيت معطلی کے خلاف نظر ثانی درخواست کی سماعت آج ہوگی۔
دوہری شہریت کے معاملے پر الیکشن کمیشن کیخلاف فیصل واوڈا کی درخواست کی سماعت آج سندھ ہائيکورٹ میں ہوگی، الیکشن کمیشن جواب جمع کرائے گا۔
سندھ ہائيکورٹ میں مردم شماری کے حتمی نتائج سے متعلق کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں