24

کورونا وائراس: دنیا میں28لاکھ سے زائد اموات

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 12 کروڑ82 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 28 لاکھ 3 ہزار 991افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 10 کروڑ34لاکھ 39 ہزار سے زائد اور فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 19 لاکھ 87 ہزار سے زائد ہے۔

امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی کل تعداد 5 لاکھ 63 ہزار 206 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 3 کروڑ10 لاکھ 33 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

برازیل میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار زائد ہو گئی ہے اور 3 لاکھ 14 ہزار 264 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔:

بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 20 لاکھ 95 ہزار سے زائد ہے اور ایک لاکھ 64 ہزار 147 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روس میں 45 لاکھ 28 ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 98 ہزار33 ہے۔

برطانیہ میں 43 لاکھ 37 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں اور ایک لاکھ 26 ہزار 615 اموات ہوچکی ہیں۔ فرانس میں 45 لاکھ54 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 94 ہزار 956 جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

اٹلی میں بھی 35 لاکھ 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ ایک لاکھ8 ہزار 350 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اسپین 32 لاکھ 70 ہزار 825افراد متاثر اور 75 ہزار 199 اموات ہوئی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق دنیا میں کورونا وائرس کے پہلے پانچ کروڑ کیسز 356 دنوں میں رپورٹ ہوئے تھے جب کہ آخری پانچ کروڑ کیسز صرف اناسی روز میں رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔

کورونا وائرس کا پہلا کیس 17 نومبر 2019 کو رجسٹرڈ ہوا تھا جس کے بعد 27 جون 2020 کو کیسز کی تعداد ایک کروڑ ہوگئی تھی۔

24 نومبر کو کورونا کیسز کی تعداد چھ کروڑ ہوئی تھی، دس دسمبر 2020 کو کیسز سات کروڑ تک پہنچ گئے تھے، 25 دسمبر کو کیسز کی تعداد آٹھ کروڑ ہو گئی، 9 جنوری کو کیسز نے نو کروڑ کا ہندسہ عبورکرلیا تھا اور 25 جنوری کو کیسز دس کروڑ سے بڑھ گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں