29

پیپلزپارٹی 9 جماعتوں کے ساتھ مل جائے تو حکومت دنوں میں جا سکتی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے تیکنیکی اعتبار سے اپنے 7 ووٹ مسترد کرکے صادق سنجرانی کو جتوایا ہے۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے پروگرام کی جانب سے پوچھے جانے والے سوالات کے جوابات میں سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ فیصلہ اتفاق رائے سے ہوا تھا کہ سینیٹ میں اپوزیشن لیڈرن لیگ کا ہو گا۔

ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے کہا کہ 26 مارچ کے فیصلوں سے اپوزیشن کی کوششوں کو بڑا سیٹ بیک ہوا۔

ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں100 فیصد کامیابی کا یقین ہوتو ن لیگ دیر نہیں کرے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ لیکن اگر کوئی کھیل ہو اور ہمارا کاندھا استعمال کرنا چاہے تو ہم اپنا کاندھا کسی کو نہیں دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں