65

فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا کا شکار

نئی دہلی: بالی وڈ اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور فلم ’دنگل‘ کی اسٹار اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ فاطمہ ثنا نے انسٹاگرام پر لکھا کہ انہوں نے تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹا اسٹوری پر پوسٹ کیا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور تمام احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے انہوں نے گھر میں ہی خود کو قرنطینہ کر لیا ہے۔

فاطمہ شیخ مشہور ہدایتکار کرن جوہر کی فلم سیریز ’عجیب داستان‘ میں نظر آئیں گی، جو رواں سال اپریل میں نیٹ فلکس پر نشر کی جائے گی۔

گزشتہ ہفتے بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے ترجمان نے اداکار کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ عامر خان نے خود کو گھر میں قرنطینہ کر لیا ہے۔

عامر خان کے ترجمان نے اداکار کے ساتھ رابطے میں رہنے والوں سے درخواست کی تھی کہ وہ بھی احتیاطی تدبیر کے طور پر اپنا کورونا ٹیسٹ کروائیں۔

خیال رہے کہ امیتابھ بچن، ابھیشیک بچن، رنبیر کپور، ایشوریہ رائے، ارجن کپور، ملائکہ اروڑا سمیت بالی وڈ کی نامور شخصیات کورونا وائرس کا شکار ہو چکی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں