36

خیبر پختونخوا: مختلف اضلاع میں تقریبات پر پابندی

خیبر پختونخوا حکومت نے 16 اضلاع میں ان ڈور اور آوَٹ ڈور تقریبات پر پابندی عائد کر دی۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق پابندی کا اطلاق 31 مارچ سے پشاور، صوابی، کوہاٹ ،نوشہرہ، مردان، سوات، مالاکنڈ، اپر دیر، شانگلہ، ہری پو اورباجوڑ میں ہو گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس پابندی کا فیصلہ این سی او سی کی جاری کردہ ہدایت کی روشنی میں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا (کے پی) نے کورو نا وائرس کے باعث صوبہ کے مزید 6 اضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

وزیر تعلیم شہرام ترکئی کا کہنا تھا کہ فیصلہ ان اضلاع میں کورونا کیسز میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا، ان اضلاع میں خیبر، شانگلہ، باجوڑ، ایبٹ آباد، دیر اپر اور ہری پور شامل ہیں۔

شہرام ترکئی نے کہا کہ 6 اضلاع میں تعلیمی سرگرمیاں 11 اپریل تک بند رہے گی، جہاں کورونا کیسز میں اضافہ ہوگا وہاں کی تعلیمی سرگرمیاں بند کر دی جائیں گی۔

دوسری جانب خیبر پختونخوا (کے پی) کے دارالحکومت پشاور میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ کے باعث لیڈی ریڈنگ اسپتال کی او پی ڈی بند کر دی گئی ہے۔

ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کا اس بابت کہنا ہے کہ مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ کے سبب او پی ڈی کو چلانا ممکن نہیں، لیڈی ریڈنگ کورونا کے خلاف فرنٹ لائن اسپتال کے طور پر کام کر رہا ہے

انہوں نے کہا کہ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں صرف ضروری علاج کیا جائے گا، سروس گائنی، ہارٹ اٹیک، ایکسیڈنٹ سے متاثرہ مریضوں کے لیے ہوگی۔

لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ترجمان نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا معمول کے حالات نہیں ہیں عوام تعاون کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں