42

یونس خان نے شکار کیوں چھوڑ دیا؟

پاکستانی کرکٹ ٹیم ان دنوں جنوبی افریقہ میں ہے جہاں بائیو اسکور ببل میں رکھا گیا ہے۔ ٹیم کے ہوٹل کے ساتھ بہت بڑی جھیل بھی ہے۔

پاکستانی بیٹنگ کوچ یونس خان نے جھیل میں فشنگ کا شوق پورا کیا اور ڈھائی کلو کی کیٹ فش پکڑی۔ بعد میں انہوں نےمچھلی کو دوبارہ جھیل میں چھوڑدیا۔

ان کے ساتھ بابر اعظم اور کئی دوسرے کھلاڑی بھی موجود تھے۔ یونس خان نے بتایا کہ تین بار کوشش کے بعد مچھلی کانٹے میں پھنسی ہے کیوں کہ ہمیں اس تالاب کا اندازہ نہیں ہے۔

یونس خان نے کیٹ فیش کو دوبارہ تالاب میں چھوڑتے ہوئے بائے بائے بھی کہا۔

بابر اعظم نے کہا کہ میں یونس بھائی سے بیٹنگ کے ساتھ مچھلی کے شکار کے گر سیکھنے کی کوشش کررہا ہوں۔

ٹیم کے ارکان کوگولف کورس کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہے۔ یونس خان کے مچھلی کے شکار کی ویڈیو پی سی بی نے سوشل میڈیا پر وائرل کردی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں