31

ٹیکسوں کی منظوری پارلیمان سے لی جائے ،ٹیکس نظام میں تبدیلی صدر اور وزیراعظم بھی نہیں کرسکتے ۔احسن اقبال

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں کی منظوری پارلیمان سے لی جائے ،ٹیکس نظام میں تبدیلی صدر اور وزیراعظم بھی نہیں کرسکتے ۔ تفصٰلات کے مطابق قومی اسملی کے اجلاس میںخطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق واوزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت ہر کام گزشتہ حکومتوں پر ڈال دیتی ہےآئین کے بغیر نظام نہی چلایا جاسکتا ۔انہوں نے کہا کہ ٹیکسوں کی منظوری پارلیمان سے لی جائے ٹیکس نظام میں تبدیلی صدر اور وزیراعظم بھی نہیں کرسکتے اسٹیٹ بینک سے متعلق آرڈیننس کوفوری طورپرواپس لیاجائے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما اھسن اقبال نے مزید کہا کہ ہماری حکومت نے ایس آر او کا نظام ختم کردیا۔ انکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومتی بنچوں سے مطالبہ کرتا ہوں ملک کا سودا نہ کیا جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں