36

اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ۔۔مزید علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافہ۔۔مزید علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث مختلف علاقوں میں لاک ڈاون نافذ کردیا گیا ہے۔اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کے مطابق بحریہ ٹاون فیز ٹو اور تھری، سواں گارڈن بلاک ٹو اور ڈی ایچ اے ٹو میں لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورنگ ٹاؤن، پاکستان ٹاؤن فیز ون، نیشنل پولیس فاونڈیشن بلاک اے اور پی ڈبلیو ڈی بلاک سی میں بھی لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔ متاثرہعلاقوں میں اشیا خورو نوش کی دکانیں صبح نو سے شام سات بجے جبکہ میڈیکل اسٹورز چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔یادرہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید41 اموات اور 4 ہزار525نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 14 ہزار 256 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 6 لاکھ59 ہزار 116 ہو گئی ہے۔ملک بھرمیں ایکٹو کیسز کی تعداد46ہزار663ہے اور 5 لاکھ98 ہزار197افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں