78

وزارت ریلوے کا نصف ٹرینیں بند اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزرات ریلوے نے کورونا کی بڑھتی لہر کے باعث مسافر ٹرینیں نصف اور بکنگ بھی 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجابب ٹائمز نیوز کے مطابق ملک بھر میں کورونا کی شدت میں تیزی آئی ہے، اور مختلف شہروں میں سمارٹ اور مکمل لاک ڈاؤن کئے جارہے ہیں، دوسری جانب وزارت ریلوے نے بھی رواں ہفتے مسافر ٹرینیں نصف کرنے اور بکنگ 50 فیصد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اگلے دو روز میں ٹرینوں کی ٹکٹوں کی بکنگ 50 فیصد کر دی جائے گی اور رواں ہفتے کے اختتام پر نصف مسافر ٹرینوں کو بند کردیا جائے گا اور اگر اگلے ہفتے تک کورونا کی صورتحال بہتر نہ ہوئی تو تمام مسافر ٹرینیں وقتی بند کر دی جائیں گی۔

ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر ٹرینوں کی بندش کا حتمی فیصلہ وزیر ریلوے اعظم سواتی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کریں گے، سندھ حکومت بھی کروونا میں بڑھتے کیسز کے باعث ٹرینوں کی بندش کے حق میں ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں