64

جوہانسبرگ، قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے

دورہ جنوبی افریقہ پر موجود قومی کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آ گئے ہیں۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق گزشتہ روز جوہانسبرگ پہنچنے پر 34 ارکان کے ٹیسٹ ہوئے تھے۔

قومی اسکواڈ میں 21 کھلاڑی اور 13 ٹیم آفیشلز شامل ہیں۔

قومی اسکواڈ کل سے ٹریننگ کا آغاز کرے گا۔ پاک جنوبی افریقہ ون ڈے اور ٹی 20 سیریز 2 اپریل سے سنچورین میں شروع ہو گی۔

خیال رہے کہ قومی ون ڈے اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم، امام الحق، عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، محمد نواز، محمد رضوان، سرفراز احمد شامل ہیں۔

ارشد اقبال، شرجیل خان اور شاداب خان کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ حسین طلعت، افتخار احمد، زاہد محمود اور خوشدل شاہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں محمد حفیظ کی واپسی ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں