65

گلگت میں گاڑی پر فائرنگ سے 5 مسافر جاں بحق، ملزمان گرفتار

گلگت: نلتر پائین میں مسافر گاڑی پر فائرنگ کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پنجاب ٹائمز نیوز کے مطابق مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جارہی تھی جب نامعلوم افراد نے اس پر گولیاں برسادیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نومل تھانہ پولیس جائے واردات پر پہنچ گئی اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں شروع کردیں۔

ایس ایس پی گلگت مرزا حسن نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو گلگت سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔
گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ اور کمشنر گلگت سے رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ اس افسوس ناک واقعے میں ملوث ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، واقعے کی تحقیقات کے لیے متعلقہ اداروں کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

راجا جلال حسین مقپون نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ افسوسناک واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

واقعے کے ملزمان گرفتار

دریں اثںا نلتر واقعے کے ملزمان کو کئی گھنٹے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن کے مطابق نلتر واقعے کے تین ملزمان شریف الدین ولد مہر علی، طاہر حسین ولد اسماعیل اور واجد حسین ولد ولایت علی کو نلتر پائین سے گرفتار کیا گیا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں